13 جولائی 2013 - 19:30
سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ کی تکنیکی وجوہات ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد…وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کی تکنیکی وجوہات ہیں،جن علاقوں کے لوگ بجلی کے بل ادا نہیں کرتے وہاں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

ابنا: خواجہ آصف کے کا کہنا ہے کہ ڈھائی سے3ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا تاہم اس وقت ملک کو 3200 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ پیداوار میں اضافے کے ساتھ طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیرپانی وبجلی نے کہا سرکولرڈیٹ کے 360 ارب روپے ادا کیے گئے ہیں۔...../169